مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے ایک اور بری خبر، کراچی میں آٹےکاریٹ بلندترین سطح پرپہنچ گیا، چکی کاآٹا 105،مل کا اڑھائی نمبرآٹا 90 روپےکلومیں فروخت ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتےمیں مل کاآٹا 10 روپے جبکہ چکی کاآٹا 5 روپےمہنگا ہو چکا ہے ،مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 80 روپےکلوسےتجاوزکرگئی ہے ۔
دوسری جانب مہنگی بجلی کے پیش نظر آٹاچکی مالکان نےگندم کی فی کلو پسائی میں 4 روپے کا اضافہ کردیاجس کے بعد فی کلو پسائی 14 روپے تک پہنچ گئی ہے، گندم کی فی کلو صفائی میں بھی ایک روپیہ اضافہ کردیا گیاجس کے بعدفی کلو صفائی چارجز 4 روپے تک پہنچ گئے، آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے چارجز بڑھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ، پٹرولیم مصنوعات پر مزید کتنا ٹیکس لگے گا؟