دعا زہرا کے والد پھر سپریم کورٹ  پہنچ گئے، درخواست دائر

Jun 22, 2022 | 16:37:PM

(24نیوز) دعا زہرا کے والد ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کراچی رجسٹری میں درخوات دائر کی ہے۔ جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دعا زہرا نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانے کا ذکر کیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے، بیٹی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ 20 جون کو درخواست گزار کو پراسیکیوشن فائل تک رسائی دی گئی ہے، ظہیر احمد کے بیان کے مطابق وہ 3 سال سے دعا سے رابطے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کے حوالے اہم خبر آ گئی

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ظہیر سے رابطے کے وقت دعا زہرا کی عمر 11 سال تھی، ظہیر جانتا تھا کہ دعا زہرا اپنا گھر چھوڑ رہی ہے۔

مزیدخبریں