اسمبلی اجلاس، خاتون ایم پی اے پاؤں مڑنے کے باعث گر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایوان اقبال میں پنجاب حکومت کا 41 واں اجلاس جاری ہے۔ جہاں آج ایک مرتبہ پھر ایک اور ایم پی اے گر کر زخمی ہوگئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایم پی اے ربیعہ نصرت پاؤں مڑنے کے باعث اسمبلی فلور پر گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ جس کے فوری بعد ریسکیو 1122 کے عملے کو بلایا گیا۔ جنہوں نے خاتون ایم پی اے کو طبی امداد فراہم کی۔
ایوان اقبال میں جاری اسمبلی اجلاس
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 22, 2022
رکن اسمبلی ربیعہ نصرت پاؤں مڑنے کے باعث اسمبلی فلور پر گرنے سے زخمی ہو گئیں
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے عملے نے خاتون رکن اسمبلی کو طبی امداد فراہم کی
اس سے پہلے فیصل آباد کا اہم پی اے گرا یہ اتنا گر کیسے رہے ہیں ????#MoonisElahi pic.twitter.com/jvPmUlCoWR
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں ٹوئٹر صارف نے ویڈیو کی کیپشن میں تحریر درج کی ہےکہ اس سے پہلے ایک فیصل آبادی ایم پی اے گر گیا تھا۔ یہ اتنا گر کیسے رہے ہیں؟