پاکستان پر ڈالرز کی برسات، مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنادی

Jun 22, 2022 | 17:40:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چینی کنسورشیم آف بینکس نے 2.3  ارب ڈالر قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے قرض کی سہولت کے معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے تھے۔

وزیر خزانہ کے مطابق معاہدے کے تحت چند دنوں میں رقم پاکستان کو موصول ہوجائے گی، سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی اجلاس، خاتون ایم پی اے پاؤں مڑنے کے باعث گر گئیں

مزیدخبریں