سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی 

Jun 22, 2022 | 17:56:PM

(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
 سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1850 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
 10گرام سونے کا بھاو¿ 1586 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہے،صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھ کر 1839 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
 دوسری جانب ڈالر پھر مہنگا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 211.48 روپے سے بڑھ کر 211.93روپےکی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.21فیصد کمی ہوئی ،فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 210.50 روپے کی کم سطح تک ٹریڈ ہوا،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی بلند سطح 212 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر ڈالرز کی برسات، مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنادی

مزیدخبریں