(24 نیوز)پاکستان کو تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے ایک ہی وقت میں 2 بڑی کامیابیاں مل گئیں۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہاہے کہ پاکستان کے دو صوبوں سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق دو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، پہلی کامیابی ضلع ٹنڈوالہ یار صوبہ سندھ نم بلاک میں ملی ۔
ترجمان کا کہناہے کہ نم کنویں ایسٹ ون سے یومیہ 1400 بیرل تیل کے ذخائر دریافت ہوئے، نم کنویں ایسٹ ون سے 5.02 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نم کنویں ایسٹ ون میں او جی ڈی سی ایل 95 فیصد، جی ایچ پی ایل 5 فیصد کی حصہ دار ہے،نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر ڈالرز کی برسات، مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنادی
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ کلچاس بلاک پنجاب میں کلیری شم ون پر گیس کی دریافت میں دوسری شاندار کامیابی ملی،کلیری شم کنویں ون سے 1.24 ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی