سابق چیئرمین جاوید اقبال ویڈیو سکینڈل میں پیشرفت، نیب سے رپورٹ طلب 

Jun 22, 2022 | 18:25:PM

(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال ویڈیو سکینڈل معاملے پر قومی احتساب بیورو سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ مبینہ طور پر متاثرہ خاتون نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نور عالم خان کو خط لکھ کر سابق چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

خاتون کی جانب سے چیئرمین پی اے سی نور عالم کو خط لکھا گیا۔ نور عالم نے خط کی کاپی ممبران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دے کر جاوید اقبال اور مذکورہ خاتون کو پی اے سی میں بلانے کا عندیہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ کوئی اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا تو جواب بھی دینا ہوگا، خاتون کی شکایت پر احتساب بيورو سے رپورٹ طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر ڈالرز کی برسات، مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنادی

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ويڈيوز ميں نے ديکھی بھی ہيں، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچايا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے کو ثبوت لانا پڑيں گے جبکہ سابق چيئرمين نیب اور خاتون کو اپنی بات کہنے کا پورا موقع ديا جائے گا۔

مزیدخبریں