نیب ترامیم کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا، رانا ثنااللہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

Jun 22, 2022 | 19:39:PM
نیب ترامیم، عمران خان، یوٹرن، شوشہ، امریکا۔ بیانیہ
کیپشن: رانا ثنا اللہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات امن کے لیے اور آئین کے تحت ہوں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ طے پایا ہےکہ  ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین پاکستان کے ماتحت ہوں گے اور یہ مذاکرات پارلیمنٹ کی گائیڈ لائنزکے مطابق ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی پر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے جلد پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلایا جائے گا۔

 وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یوٹرن ماہر عمران خان سے پوچھا جائےکہ امریکی سازش کا بیانیہ کہاں گیا، عمران خان آئے دن شوشے چھوڑ رہے ہیں، نیب اصلاحات کے بعد اب 90 دن کا ریمانڈ نہیں ہوگا، 90 دن کا ریمانڈ نہ ہونےکا فائدہ اب تحریک انصاف کے لوگوں کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حسد اور صدمے میں جینے کی عادت ڈال لو، مریم نواز کا ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان بتائیں، شہبازشریف کے خلاف کون سے 70 کیسزہیں؟عمران خان ریٹائرڈ ججوں کو احتساب عدالتوں میں لگا کر اپنے انتقامی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے تھے، عمران خان پرعدم اعتماد تو ان کے اپنے اتحادیوں نے کیا تھا، جن ووٹوں کے ذریعے عمران خان وزیراعظم بنے ان ہی ووٹوں کے ذریعے شہبازشریف وزیراعظم بنے۔