عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

Jun 22, 2022 | 19:58:PM
پوسٹ مارٹم، حکم، تحریری فیصلہ، عدالت
کیپشن: عامر لیاقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نامور ٹیلی ویژن میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت عالیہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا 18 جون کا فیصلہ معطل کردیا جس کے مطابق عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کیا جانا تھا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور شہری عبدالاحد کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

سیکریٹری صحت، میڈیکل بورڈ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ سے بھی جواب طلب کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ فریقین 29 جون تک جواب جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا، رانا ثنااللہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

خیال رہے کہ درخواست گزار نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی درخواست ایک اجنبی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جو ناقابلِ سماعت ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہمارا موقف ٹھیک طرح سے نہیں سنا۔

انہوں نے استدعا کی تھی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا 18 جون کا حکم معطل کیا جائے۔