کراچی میں پری مون سون کی پہلی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ پری مون سون کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ایم نائن و اطراف میں آندھی کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی۔سکیم 33، گلشن اقبال، ملیر، کورنگی، لانڈھی میں بھی تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں دن بھر تیز گرمی کے بعد مغرب سے کچھ قبل گہرے بادل چھا گئے، تیز ہوائیں چلنے لگیں جبکہ آندھی کے ساتھ نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ملیر آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔
سہراب گوٹھ، مویشی منڈی، ایئرپورٹ، طارق روڈ، نیو کراچی، بفرزون، النور اور فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں بھی پہلے تیز آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلیں، جس کے بعد بارش شروع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا، ایک دو گھنٹے بعد بارش کا سلسلہ تھم جائیگا، تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔
کراچی میونسپل کارپوریشن اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اداروں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردیں۔ کے ایم سی اور کے ڈی اے حکام نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ نالوں کی صفائی سمیت بارش کے دوران الرٹ رہا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا نیب قانون میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان