سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں ,وزیراعظم کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت دیگر شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور وزیرخارجہ ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی دادی کراچی میں انتقال کر گئیں،آصف زرداری کی والدہ کچھ عرصے سے علیل تھی،سابق صدر آصف علی زرداری اطلاع ملتے ہی اسلام آباد سے کراچی چلے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات بڑا صدمہ ہے، وزیراعظم کا کہناتھاآپ کے غم میں شریک ہیں ،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف اور سروسز چیفس نے سابق صدرآصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری کی والدہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا،
انہوں نے آصف زرداری کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے روانڈا جانا تھا تاہم انہوں نے اپنی دادی کی علالت کے باعث پروگرام منسوخ کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس،ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ