(ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کی ہے۔ جس میں کراچی کی غریب عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اجلاس کے دوران کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔
ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ای سی سی اعلامیے کے مطابق انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی طرز پر سرکاری پاور پلانٹس کے واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ بھی کیا گیا، آئی پی پیز کو دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے 96 ارب 13 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
ای سی سی کے مطابق حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور سمیت تین پاور پلانٹس کیلئے 17 ارب روپے کی منظوری دی گئی، کے الیکٹرک کے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیلئے 36 ارب 94 کروڑ کی سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی۔