ایم کیو ایم کے سابق رہنما بابرغوری کی وطن واپسی پر گرفتاری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے سابق رہنما بابرغوری کی متوقع وطن واپسی پر گرفتاری کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم لندن رہنما بابرغوری کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغازکر دیا گیا، سکیورٹی اداروں نے صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں نئے مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے، صولت مرزا نے جے آئی ٹی کو بیان دیا تھا شاہد حامد قتل کی ہدایت بابر غوری نے دی تھی ،سکیورٹی اداروں نے بابرغوری کے خلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلیا۔
ذرائع سکیورٹی ادارے کا کہناہے کہ بدامنی میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔
یاد رہے کہ بابر غوری کو آج ہی 2 مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری ملی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: جمشید دستی کی اپنی دلہنیا کےساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل