پی ٹی آئی نے اہم مذہبی جماعت سے انتخابی اتحاد کرلیا، شاہ محمود قریشی کا بڑا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ تمام دینی جماعتیں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی پی 217 میں مجلس وحدت المسلمین نے زین قریشی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ جانتے ہیں کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ارادے کیا ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے مابین اشتراک عمل کا جامع معاہدہ طے پا گیا !!مجلس وحدت المسلمین سے معاہدے کے حوالے سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا بیان!! pic.twitter.com/ZL5TEBt5sC
— AفاQ????????❤️ (@chauhdrii) June 21, 2022
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 20 حلقوں میں امیدواروں کا نہیں سسٹم کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔