لاپتہ آبدوز کے ملنے کے آثار تقریباً ختم ،انتہائی کم آکسیجن رہ گئی

Jun 22, 2023 | 09:06:AM

(ویب ڈیسک) اپنے پہلے سفر کے دوران ہی سمندر میں غرق ہونے والے مشہور ٹائٹینک جہاز کو دیکھنے جانے والی چھوٹی آبدوز ٹائٹن کو لاپتہ ہوئے 3دن  بیت گئے ہیں ، جس کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ آبدوز کے ملنے کے آثار اب تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 18 جون کو  5 افراد کو لیکر سمندر کی تہہ میں جانے والی چھوٹی آبدوز میں موجود آکسیجن کے ختم ہونے میں صرف 6 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، آبدوز میں موجود مسافروں کو بچانے کیلئے  ایمرجنسی ریسکیو آپریشن جاری ہےلیکن ماہرین کی تشویش بڑھتی جار ہی ہے، امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرے روز بھی سمندر کے نیچے سے آوازیں سنی گئی ہیں، لاپتہ ہونے والی ٹائٹن میں سوار 5 افراد کے اب بھی بچ جانے کی امید باقی ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے ساتھ ریسکیو آپریشن کا دائرہ وسیع کیا ہے، ٹائٹن عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام میسر وسائل استعمال کر رہے ہیں،لاپتہ آبدوز میں معروف پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد سوار ہیں، یہ لوگ 18 جون کو ٹائیٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈلینڈ سے آبدوز کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:امید ہے الیکشن کے بعد ہماری حکومت آئے گی: احسن اقبال

 گزشتہ روز سمندر سے آوازیں سنائی دیے جانے پر روبوٹس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا،لیکن تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ، آبدوز کے سرچ آپریشن میں شامل کینیڈا کے پی تھری طیارے نے ’تلاش کے علاقے میں زیر آب آوازوں کا پتا لگایا تھا، اس پیشرفت کے بعد سے تلاش کے عمل میں تیزی آئی ،زیرِ آب استعمال ہونے والے اور 6ہزار میٹر گہرائی تک جانے والے روبوٹس کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں