چین میں دھماکہ،31 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

Jun 22, 2023 | 09:43:AM

(ویب ڈیسک) چین کے شمال مغربی ننگزیا علاقے میں بدھ کی رات باربی کیو ریسٹورنٹ میں گیس کے دھماکے سے 31 افراد ہلاک ہو گئے. 

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر نے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’’ژنہوا ‘‘کے حوالے سے بتایا کہ صدر شی جن پنگ کو سخت حفاظتی جانچ پڑتال کا حکم دینے پر مجبور کیا گیا، شنہوا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ ننگزیا علاقے کے دارالحکومت ینچوان میں دھماکہ ریسٹورنٹ میں مائع پٹرولیم گیس کے ٹینک کے لیک ہونے سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:لارنس بشنوئی گینگ کی ہنی سنگھ کو قتل کی دھمکی

’’ژنہوا‘‘کے مطابق دھماکے میں شیشے لگنے اور جھلسنے سے 7 افراد زخمی ہوئے جو زیر علاج ہیں،چین میں کئی سالوں سے حفاظت کو بہتر بنانے کی کوششوں کے باوجود گیس اور کیمیائی دھماکوں کی وجہ سے حادثات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے،2015 میں شمالی بندرگاہی شہر تیانجن میں سلسلہ وار دھماکوں میں 173 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں