وزیر اعلیٰ پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی کی منظوری دے دی

Jun 22, 2023 | 10:14:AM

(24 نیوز )نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلا س میں 1500سی سی سے2000سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں ایک فیصد کمی کی منظوری۔ 
 تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلو ں کی منظور دی گئی ، جن میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اسلام آبادمیں رجسٹرڈ ہونیوالی گاڑیوں کےبرابر ، محکمہ ٹرانسپورٹ میں سبسڈی میں کمی کیلئے نان،فیئر ریونیوجنریشن ماڈل کی منظوری دی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ 5ایکڑاراضی کے مالکان پرزرعی انکم ٹیکس لگانےکی تجویزمسترد کرتے ہوئے کاشتکاروں کو بھی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سٹیمپ ایکٹ1899کےفرسٹ شیڈول میں ترامیم،سٹامپ ڈیوٹی کی شرح ایک فیصدبرقراررکھنےکی بھی منظوری دی، سیلزٹیکس آن سروسزایکٹ2012میں مجوزہ قانونی ترامیم اور آئی ٹی کےکاروبار،تعلیم،ٹریننگ پرٹیکس وڈیویٹزختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہیپاٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام کےملازمین کےکنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی ، صوبائی کابینہ اجلاس میں پراونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع ،پنجاب ہیلتھ فیسیلٹیزمینجمنٹ کمپنی کےنئےامور،دائرہ کاربارےمعاہدےکی تجدید، پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے حوالے سے مختلف امور  کی منظوری دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین نے مزید  پابندیاں لگا دیں
 وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے میٹروبس اوراورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز پرکمرشل سرگرمیوں کی اجا زت دے دی، میجرجنرل شیخ المربن مکتوم بن جمعہ الملطوم گائنی ہسپتال گلاب والاکوفعال کرنیکی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی ، ہسپتال کیلئےگرانٹ کےاجرا،سکیم کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنیکی منظوری دی گئی ، اجلاس اورکابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائےامن و امان کے7ویں اجلاس کےفیصلوں کی توثیق کی گئی ،کابینہ اجلاس میں  بتایا گیا کہ محکمہ معدنیات نے12ارب کےٹیکس وصولی میں تقریباً14ارب کاٹیکس جمع کیا، جس پر پنجاب کابینہ نے محکمہ معدنیات کی کارکردگی کی تعریف کی ۔

مزیدخبریں