(24نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں فرق برقرار، بڑھتی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں۔
پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضا فے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔
مارکیٹ میں پیازسرکاری نرخ50 روپے جبکہ بازار میں 65 فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر55 سے 70 روپے فی کلو میں فروخت، لہسن 200 سے 250 روپے فی کلو،ادرک770 سے 850 روپے فی کلو، سبزمرچ 90 سے 105 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہی ہے۔
آلو بازارمیں70 سے 85 روپے فی کلو میں فروخت، لیموں170 سے 185 روپے فی کلو، شملہ مرچ80 سے 100 روپے فی کلو، بندگو35 سے 45 روپے فی کلو اور بھنڈی80 سے 95 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں سے لڑکیو ں کی لاشیں برآمد، اہم وجہ سامنےآ گئی
دوسری جانب پھلوں کی بڑھتی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں۔
سیب بازار میں340 سے 450 روپے فی کلو فروخت، آلوبخارہ 272 سے 315 روپے فی کلو فروخت، چیکو230 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت، خوبانی200 سے 250 روپے فی کلوجبکہ خربوزہ75 سے 120 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی قیمتوں پر کوئی قابو پانے والا نہیں۔ بائیکاٹ کا بھی کسی پر اثر نہیں۔ مسلسل بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پھل جیسی نعمت سے محروم کر دیا ہے .