کنول آفتاب کے تشدد کرنے والے شوہر سے متعلق مشورے پر ریحام خان کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی جانب سے انسٹاگرام پر فالوورز کے سوالات جواب دینے کے دوران تشدد کرنے والے شوہر کو برداشت کرنے کا نُسخہ بتانے پر ریحام خان نے اپنے موقف کا اظہار کر دیا۔
دو مرتبہ طلاق کے تلخ تجربے سے گزرنے والی ریحام تیسری بار اپنا گھربساچکی ہیں۔ انہوں نے کنول کے ان خیالات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چند مشورے دیے۔
انسٹا گرام پر 30 لاکھ فالوورز رکھنے والی کنول نے خاتون کو تشدد کرنے والے شوہر کو برداشت کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ایک خاتون کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ اگر کوئی شوہربہت زیادہ تشدد کرتا ہو اور کوئی ملازمت بھی نہ کرتا ہو تو کیا طلاق لے لینی چاہیے؟۔
جواب میں کنول نے لکھا، ’اسے سپورٹ کرنے اور بہتری کی جانب لانے کی کوشش کریں، طلاق لینا کوئی راستہ نہیں ہے۔‘
ریحام نے کنول کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ ٹک ٹاکر جوڑی (کنول اور ذوالقرنین ) بہت پسند ہیں لیکن یہ خواتین کی جانب سے دوسری خواتین کی حمایت نہ کرنے کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے اپنا موقف بتاتے ہوئے لکھا کہ طلاق اپنے آپ کو ایک ایسے شخص سے بچانے کا حل ہے جو آپ کو جسمانی وذہنی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔ آپ ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتے جو بدسلوکی کرتا ہے لیکن اس کے پاس نوکری ہے، آپ کو اسے چھوڑ دینا چاہیئے۔
I am very fond of this tik toker couple. However this is an example of women not supporting other women.
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 21, 2023
1) Divorce is the solution to save yourself from a man who physically mentally sexually abuses you.
2) You do not stay with a man who is abusive but has a job. You leave!
3)… pic.twitter.com/s43mPzejmw
ریحام نے واضح کیا کہ بدسلوکی کرنے والے کو بہتر برتاؤ کرنے کی ترغیب نہیں دی جاسکتی اور آپ کو کسی بھی بدسلوکی کرنے والے شخص کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔
انہوں نے کنول کو یہ مشورہ بھی دیا کہ آپ کو اپنی زندگی بہتراور محفوظ بنانے والی خواتین کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہئے۔
اپنی ٹویٹ میں ریحام نے کنول اور ذوالقرنین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ کہ وہ اپنی مقبولیت پاکستانیوں کو صحیح پیغام دینے کے لیے استعمال کریں۔
ریحام کی اس ٹویٹ پر ایک صارف نے ان سے استفسار کیا کہ ’ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ایسا کرنے سے حالات بد سے بدتر ہوجائیں گے اور اگرکوئی جنوب ایشیائی خطے میں رہ رہا ہے تو اس اقدام کو بدنامی سمجھاجائے گا۔’
I did not take a divorce for years as I was told this. However post divorce I had no problems. I’ve always been financially more stable & happier after both divorces. There were better & more proposals of marriage too post first divorce & after all the defaming post 2nd divorce I… https://t.co/IFJ98PCB3s
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 21, 2023
جواب میں ریحام نے اپنی پہلی شادی کے تناظر میں لکھا، ”میں نے سالوں تک طلاق نہیں لی کیونکہ مجھے یہ بتایا گیا تھا۔ تاہم طلاق کے بعد مجھے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ دونوں طلاقوں کے بعد میں ہمیشہ مالی طور پر زیادہ مستحکم اور خوش رہی ہوں۔ پہلی طلاق کے بعد بھی شادی کیلئے میرے پاس بہتراورزیادہ پروپوزلز تھے اور دوسری طلاق کے بعد مجھے ایک ایسا شوہر ملا جو مجھے واقعی پسند ہے۔ لہٰذا اس بدنامی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور اسے شکست دی جا سکتی ہے۔“