عسکری ٹاور حملہ، جلاؤ گھیراؤ کیس: 10 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور

Jun 22, 2023 | 11:49:AM

(24نیوز) لاہور گلبرگ میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کامقدمہ، عدالت نے 10 ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے  خدیجہ شاہ اور فہمیدہ بیگم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھی عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔ بزرگ ملزمان، بچوں، ایڈووکیٹس کی ضمانت خصوصی رعایت کے تحت منظور کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

عدالت نے ملزمان کو 1،1لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں