الجزائر کی عدالت نے سابق وزیر اعظم کو 5 سال قید کی سزا سنا دی

Jun 22, 2023 | 11:50:AM

(ویب ڈیسک) الجزائر کی قومی عدالت نے انصاف کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بد عنوانی کے الزام میں سابق وزیر اعظم کو 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الجزائر کی عدالت نے  سابق وزیراعظم نورالدین بدوی کو بدعنوانی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے، شمالی افریقا کے ملک  کے سابق وزیر صحت کو بھی 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، نور الدین بدوی اور سابق وزیر صحت عبدالمالک کو بد عنوانی کے الزام میں قید کے ساتھ ساتھ 10،10 لاکھ الجزائری دینار کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی 

مزیدخبریں