اقتصادی بحالی کا منصوبہ ،آرمی چیف کا خود لیڈ کرنے کا عزم

Jun 22, 2023 | 13:19:PM

(24نیوز)اقتصادی بحالی کا منصوبہ سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل پر عملدرآمد،آرمی چیف کا منصوبے کو خود لیڈ کرنے کا عزم،سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کونسل کے شرکاء کو یقین دہانی کرادی۔ 

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک  نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے اس منصوبے کو وزیراعظم لیڈ کر رہے ہیں ویسے ہی آرمی چیف  اس منصوبے کو لیڈ کر رہے ہیں،آرمی چیف خود ایپکس کمیٹی شامل ہیں اور اس کو ہر طرح سے مانیٹر کر رہے ہیں،کمیٹیوں میں دفاعی اداروں کے ممبران بھی شامل ہیں،بلوچستان میں اگر سرمایہ کاری ہوتی ہے تو وہاں فوج مکمل سکیورٹی دے گی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ریکوڈک سیٹلمنٹ کے بعد پاکستان دنیا میں کاپر کی مانئنگ کے حوالے سے منظر عام پر آ گیا ہے ،پاکستان ریکوڈک دنیا کی تیسری بڑی کاپر کی مائن ہے ،سینڈک کے اردگرد بھی کاپر مائنز دریافت ہو چکی ہیں،کاپر کی مائنگ کے حوالے سے جی سی سی ممالک کا خاص انٹرسٹ ہے،جی سی سی کے دوست ممالک کاپر کی کان کنی اور اس کے ساتھ کاپر کو ریفائن کرنے اور کاپر وائر کی صنعتیں لگانے میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں،فیسیلیٹیشن کونسل پر عملدرآمد کی نگرانی وزیراعظم خود کریں گے،وزیراعظم نے اس سلسلے میں ایپکس ،ایگزیکٹو اور عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی ہے،صرف پیٹرولیم اور معدنیات کے سیکٹر میں اربوں  ڈالرز کی سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواستوں پر  سماعت نمٹا دی گئی

 
 
 

مزیدخبریں