حکومت کا کیمروں کی مدد سے ڈاکٹرز کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پنجاب حکومت نے عوام فلاح اور سہولت کیلئے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ویڈیو کیمروں کے ذریعے ڈاکٹروں کی کارکردگی کی 24گھنٹے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ناصر جمال نے ہسپتالوں میں ایکسرے،الٹراساؤنڈمشینیں فنکشنل رکھنے کی ہدایت کر دی ، پرچی کاؤنٹر پر زیادہ عملہ تعینات کرنے کا حکم۔
یہ بھی پڑھیں:لال مسجد کے سابق خطیب بڑی مشکل میں پھنس گئے
نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر ناصر جمال کا سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کا بھی دورہ،ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی آن لائن لائیومانیٹرنگ کو چیک کیا، ڈاکٹر ناصر جمال نے پرچی کاؤنٹرز ،آؤٹ ڈورز کی آن لائن ویڈیو انسپکشن کی اور ہدایت کی کہ علاج معالجہ کی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈیوٹی میں سستی ،غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔