(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
غلام سرور خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا بُرا ہوا، پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، افواجِ پاکستان کی ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے قربانیاں ہیں، یادگارِ شہدا، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے، ان لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر نہیں پاکستان کے دل پہ حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کیلئے حکم امتناع کی درخواست مسترد
انہوں نے مزید کہا کہ میں اُن تمام ناپاک عزائم اور ناپاک اقدام کی مذمت کرتا ہوں، ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف پارٹی کے ہر فورم پر بھی کیا، ہمیں اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی۔