نگران وزیراعلیٰ نے میو ہسپتال کو مکمل ری ویمپ کرنے کی ہدایات دے دیں

Jun 22, 2023 | 17:21:PM

This browser does not support the video element.

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا۔ محسن نقوی نے میو ہسپتال  کے اندر بھرے مسائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس تاریخی اور لاہور کے سب سے بڑے ہسپتال کو مکمل ری ویمپ کرنےکا اعلان کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کی ہر وارڈ اور شعبے کا  تفصیل سے معائنہ کیا۔

انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں استفار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: نگران حکومت کا پنچاب کی تاریخی عمارتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ کے ساتھ جو اپمریشن آتا ہے وہ میو ہسپتال ہے، کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی آغا خان کے مقابلے میں مگر میو ہسپتال کی وجہ سے پیچھے رہ جاتی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ میو ہسپتال کو مکمل طور ری ویمپ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس حوالےسے ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیر صحت کولاہور سے باہر جانے سے روک دیا اور عید کی چھٹیوں تک میوہسپتال کا پلان تفصیل کےساتھ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔

مزیدخبریں