قونصل جنرل لبرلینڈ کا یونان کشتی حادثے پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قونصل جنرل لبرلینڈ کی جانب سے یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ناقابلِ تلافی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
پاکستان میں لبرلینڈ کے قونصل جنرل فیصل بٹ نے یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہمدردی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرا دل متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ دکھتا ہے، واقعی یہ ایک بڑا سانحہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ابتک کا بڑا جھٹکا، ہمیشہ ساتھ دینے کے دعوے کرنیوالے رہنما نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہجرت آگے بڑھنے کا راستہ نہیں ہے، لبرلینڈ غیر قانونی ہجرت کو فروغ دینے اور اس کو انجام دینے کے کسی بھی طریقے کی مکمل حوصلہ شکنی اور مذمت کرتا ہے، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے اور قانون سازی کرے تا کہ مستقبل میں جانوں کو خطرہ نہ ہو۔