عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ بھی جناح ہاﺅس حملے میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو جناح ہاﺅس حملے میں گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان جناح ہاؤس پر حملہ کی تفتیش میں مطلوب ہیں، رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس پر9مئی کو حملے کے دوران موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس ذرائع کا مزید کہناہے کہ جیو فینسنگ کے ذریعے رابعہ سلطان کی9مئی کو جناح ہاؤس میں موجودگی ثابت ہوئی ہے، پولیس رابعہ سلطان کی تلاش میں تھی جنہیں آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو بڑا دھچکا، اہم استعفیٰ آگیا