لاپتہ ٹائٹن آبدوز کے تمام سوار سائنسی بنیادوں پر زندگی کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محسن الملک) دنیا کی بہتری ٹیکنالوجی بھی ٹائٹن آبدوز میں موجود افراد کو نا بچا سکی۔
ماہرین کے مطابق آبدوز سطح سمندر میں 30 ہزار فٹ (10 کلومیٹر) گہرائی میں موجود ہے جبکہ آبدوز کو 12500 فٹ گہرائی میں ٹائٹینک جہاز کے ملبے تک جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: لاپتہ آبدوز کے ملنے کے آثار تقریباً ختم ،انتہائی کم آکسیجن رہ گئی
خیال رہے کہ آبدوز میں پاکستانی وقت کے مطابق آج دن میں سوا 4 بجے آکسیجن ختم ہوچکی ہے، آبدوز کو تلاش کرنے کیلئے امریکی کینڈین اور فرانسیسی ٹیموں نے کوشش کی۔
ٹائٹن آبدوز اتوار کی صبح کینیڈا سے روانہ ہوئی تھی، آبدوز میں سوار 5 افراد میں پاکستان کی اینگرو کیمیکلز کے سی ای او شہزادہ داؤد اور انکا بیٹا بھی شامل ہیں۔