پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا،خریداروں کی چاندی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ سونا مزیدسستا ہو گیا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کمی سے 1929 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔
مقامی صرافہ ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 172 روپے کمی سے 1 لاکھ 87 ہزار 328 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 2550 روپے پر برقرار ہے۔