(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ سونا مزیدسستا ہو گیا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کمی سے 1929 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔
مقامی صرافہ ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 172 روپے کمی سے 1 لاکھ 87 ہزار 328 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 2550 روپے پر برقرار ہے۔