پرویز الہیٰ کو جیل میں بی کلاس کی سہولت نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو جیل میں بی کلاس کی سہولت نہ ملنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد اور آئی جی جیل میاں فاروق نذیر سمیت دیگر افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
چوہدری پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ مختلف مقدمات میں ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں ہیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے پرویزالہیٰ کو بی کلاس دینے کی منظوری دی اور رپورٹ بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ بھی جناح ہاﺅس حملے میں گرفتار
درخواست گزار قیصرہ الہیٰ کے وکیل نے مزید استدعا کی کہ کیمپ جیل میں بی کلاس کی سہولت ہی موجود نہیں لہٰذا عدالت میں غلط بیانی پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور آئی جی جیل میاں فاروق نذیر سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ چوہدری پرویز الہیٰ کو جیل میں بی کلاس دینے کے ہوم سیکرٹری کے آرڈر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔