یونان کشتی حادثہ میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے نوجوان نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

لیبیا سے یورپ ممالک کا غیر قانونی سفر کبھی بھی نہ کریں، یہ موت کا راستہ ہے: انضمام

Jun 22, 2023 | 18:57:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) یونان کشتی حادثہ میں گوجرانوالہ کا ایک اور نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے انضمام نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی خواہش رکھنے والے شہریوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

اپنے پیغام میں نوجوانوں سے براستہ لیبیا بیرون ملک ڈنکی نہ لگانے کی اپیل کرتے ہوئے انضمام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر سبز باغ دکھاتے ہیں، کھانا ملتا ہے نہ پا نی، گڑھوں کا پا نی پلا یا جا تا ہے، لوگ لیبیا سے یورپ ممالک کا غیر قانونی سفر نہ کریں ،یہ راستہ موت کا راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ ٹائٹن آبدوز کے تمام سوار سائنسی بنیادوں پر زندگی کی بازی ہار گئے

نوجوان نے اپنےجاری کردہ پیغام میں مزید کہا کہ اللہ کا احسان ہے کہ جس نے دوسری زندگی عطاء کی، آنکھوں کے سامنے لوگوں کو ڈوبتے دیکھا، دوستوں ساتھیوں کو قبر بھی نصیب نہیں ہو ئی، 12 پاکستانی اس حادثہ میں زندہ بچ سکے ہیں۔

واضح رہے کہ کشتی حادثہ میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والا نوجوان کوٹلی نواب  کے علاقہ اپل سانسی کا رہائشی ہے جو کہ لیبیا سے اٹلی جا نیوالی کشتی میں سوار تھا۔

مزیدخبریں