(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے کے فور منصوبے میں آدھی سرمایہ کاری وفاقی حکومت کرے گی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ3 ایسے پروجیکٹس ہیں جو فوری توجہ مانگ رہے ہیں، پہلا پروجیکٹ فلائٹ ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ ہے، سندھ حکومت نے یہ پروجیکٹ شروع کیا ہے، اس میں جو فنڈنگ ہے وہ پچاس ارب روپے رکھی گئی ہے، اس پروجیکٹ میں وفاقی حکومت 25 ارب روپے دے گی، بجٹ سے پہلے فائنل کی اپڈیٹ کاپی بھی مہیا کر دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ بھی جناح ہاﺅس حملے میں گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ کے فور میں ایک اور ترقیاتی منصوبہ درکار ہے جو 46 ارب روپے کا ہے، اس سال 6 ارب روپے درکار ہیں جن میں سے 3 ارب روپے وفاق دے گا، سیلاب میں جن سکولوں کو نقصان ہوا ہے ان کا منصوبہ 11.9 ارب روپے کا ہے، اس منصوبے کے لیے بھی آدھی رقم وفاق مہیا کرے گا۔
تیسرے اہم منصوبے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آنے والے سال کے لیے اس منصوبے میں 4 ارب روپے کی رقم درکار ہے، اس منصوبے کے لیے وفاق 2 ارب روپے دے گا، ایس ڈی جیز کے حوالے سے بھی رویو کیا گیا ہے، تمام معاملات طے پا گئے اور اچھے فیصلے ہو گئے ہیں۔