اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت برقرار، انٹربینک میں سستا ہو گیا

Jun 22, 2023 | 19:19:PM

(24 نیوز)اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 292 روپے کی سطح پر برقرار جبکہ انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے مہنگاہوکر 318 روپے پر پہنچ گیا ، برطانوی پاونڈ 371 روپے پر برقرار ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 80.30 روپے کا ہوگیا ، سعودی ریال 25 پیسے کمی سے 76.75 روپے کا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 286.98 روپے سے کم ہوکر 286.73 روپے پر بند ہوا تھا،ماہرین کے مطابق مسلسل تین ماہ تک کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہونے پر روپے پر دباو کم ہوا ہے۔

دوسری جانب سے  آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اعشاریوں پر رہا،100 انڈیکس میں 68 پوائنٹس کی کمی ہوئی  ،100 انڈیکس 0.17  فیصد کمی سے 40 ہزار 152 کی سطح پر بند ہوا جبکہ  انڈیکس کی بلند سطح 40378 اور کم سطح 40091 رہی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2.54 ارب روپے مالیت کے 11.57 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

مزیدخبریں