محکمہ موسمیات نے عید پر گرمی سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے بعد 24 جون کی رات سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور 25 جون سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔
24 جون رات سے 30 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
26 سے 29 جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیرآباد، قلات، خضدار، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان اور راجن پور میں اندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن، اور اوکاڑہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان بھی ہے جبکہ 27 اور 28 جون کو سکھر اور جیکب آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔