شراب کی فروخت پر ہیڈ ڈیوٹی اور وینڈ فیس میں 150 فیصد اضافہ

Jun 22, 2023 | 19:49:PM

(علی رامے) پنجاب کی نگران کابینہ نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی غیرملکی شراب پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں 150 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے بئیر اور پی ایم ایف ایل پر ڈیوٹی اور وینڈ فیس میں اضافے کی سفارشات کیں تھیں جس سے سالانہ کروڑوں روپے کی ذرائع آمدن بڑھنے کے مواقع ہیں۔

پنجاب میں گزشتہ کئی سالوں سے لیکور پر ہیڈ ڈیوٹی اور وینڈ فیس میں اضافہ نہیں ہوسکا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا،خریداروں کی چاندی ہو گئی

نگران حکومت نے ایک لائسنس پر ملنے والے ایسی مصنوعات کی مقدار یا تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ اب ایک پرمٹ پر لیکور کی 2 بوتل، وائن کی 6 بوتل اور بئیر کے 40 کین ملیں گے، اس سے قبل ایک پرمٹ پر 2 بوتل لیکور،3 بوتل وائن اور 20 کین بئیر ملتے تھے۔

مزیدخبریں