(24 نیوز)عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات پرنظرثانی کردی گئی،وزیراعظم نے سرکاری چھٹیاں 3 سے بڑھاکر 4 کرنے کی منظوری دیدی ۔
وزیراعظم نے عید الاضحی پر 28جون کی بھی چھٹی کی منظوری دیدی،ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے سرکاری ملازمین کیلئے28 سے 30 جون تک چھٹی ہوگی جبکہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے سرکاری ملازمین کیلئے 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہوگی، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ”تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا“کپتان کا ایک اور کھلاڑی ریٹائر ہو گیا