(24نیوز) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کراچی پورٹ کے ٹرمینل کا انتظام متحدہ عرب امارات کو دیا جائےگا۔
گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان پورٹس اینڈ شپنگ معاہدے کیلئے فریم ورک کی منظوری دی گئی۔
اب یو اے ای کے کراچی قونصلیٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا کنٹینر ٹرمینل ابوظہبی پورٹس چلائےگا، معاہدے کے مطابق ابوظبی پورٹس کراچی پورٹ پر 1.8 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا
اعلامیے کے مطابق سرمایہ کاری بلک کارگو کے شعبے میں بھی کی جائےگی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر فیصل سبزواری اور یو اے کے دو وزراء نے شرکت کی۔
اعلامیےکے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کا نام کراچی گیٹ وے ٹرمینل رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔