(24 نیوز)چکوال میں صفائی کے دوران کنوئیں میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کلرکہار کے نواحی گاؤں میں 100 فٹ گہرے کنوئیں کی صفائی کے دوران مزدور ٹیوب ویل کا انجن چلا کر کنوئیں کی صفائی کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران انجن سے نکلنے والا دھواں کنوئیں میں پھیلنے سے تینوں افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کنوئیں میں موجود افراد کو بچانے کے لیے جانے والا چوتھے شخص کو بے ہوشی کی حالت میں کنوئیں سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو ٹیم نے جاں بحق اور بے ہوش ہونے والے افراد کو بنیادی مرکز صحت بھرپور پہنچایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 48 سالہ تنویر، 40 سالہ اعجاز اور 38 سالہ الیاس شامل ہیں۔
چکوال: کنوئیں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جان بحق
Jun 22, 2023 | 21:11:PM