لاپتہ آبدوز کی تلاش، امریکی کوسٹ گارڈز کا ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ ملنے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ بحراوقیانوس میں غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد ہوا ہے جو ممکنہ طور پر لاپتہ آبدوز کا ہوسکتا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملبے کے آثار ریموٹ کنٹرول گاڑی کی مدد سے دریافت ہوئے ہیں، جس کا ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔
لاپتہ آبدوز کی تلاش کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اپنے اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے آبدوز کا سراغ لگانے اور اُس میں سوار پانچ افراد کو زندہ بچانے کیلئے کوشاں ہے۔
کوسٹ گارڈ حکام نے یہ بھی کہا کہ ملبے کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے تک کوئی بھی حتمی بات نہیں کی جاسکتی تاہم خدشہ ہے کہ یہ ٹائٹن آبدوز کا ہی ملبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لاپتہ ٹائٹن آبدوز کے تمام سوار سائنسی بنیادوں پر زندگی کی بازی ہار گئے
دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دکھانے کیلئے لے جانے والی آبدوز ٹائٹن لاپتا ہے جس کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ آبدوز 5 سیاحوں کو لیکر 18 جون اتوار کے روز نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور 111 سال قبل غرقاب ہونے والے عظیم جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے روانہ ہوئی تھی لیکن پونے دو گھنٹے بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔