سوات؛ پولیس کی کارروائی، مراد سعید کا بھائی گرفتار

Jun 22, 2023 | 22:21:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،ان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی تاہم پولیس نے سابق وفاقی وزیر کے بھائی کلیم سعید کو حراست میں لے لیا۔
 کلیم سعید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے ،کلیم سعید کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ 9 مئی کے بعد مراد سعید روپوش ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ ٹائٹن آبدوز کے سواروں سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

مزیدخبریں