(اشرف خان) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 48کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 48.2 کروڑ ڈالر کم ہوکر 3.53 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 3.26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.32 ارب ڈالر ہیں جبکہ زرمبادلہ ذخائر 16 جون تک 51 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے بڑی خوشخبری سنا دی
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 51.44 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.86 ارب ڈالر رہ گئے، 26 جون تک سٹیٹ بینک کو حکومت پاکستان کے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے اور رواں ہفتے موصول ہوئی قسط 23 جون کے زرمبادلہ ذخائر اعداد کا حصہ ہو گی۔