ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلیجنس کی فیشن ڈیزائنر انڈسٹری کیخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلیجنس کی فیشن ڈیزائنر انڈسٹری کے خلاف بڑی کارروائی، بڑے برانڈز سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کے انکشافات ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر آئی آر انٹلی جنس کراچی نے معروف فیشن ڈیزائنر کیخلاف ایف آئی آر کرادی، فیشن ڈیزائنر انڈسٹری کے بڑے برانڈز سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، سمگل شدہ کپڑا استعمال کرکے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، ملک کے نامور فیشن ڈیزائنر جعلی سیلز ٹیکس انوائسز میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک نے نئی پارٹی بنا لی؟ ساتھ کون کون؟ بڑا سرپرائز تیار
ذرائع ایف نی آر انٹلیجنس کا مزید کہنا ہے کہ جلد ملک بھر میں معروف فیشن ڈیزائنرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا امکان ہے، مشہور برانڈز گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں سے سمگل شدہ کپڑا استعمال کرتے ہیں، معروف فیشن ڈیزائنر نے مقدمہ درج ہونے پر پچاس لاکھ روپے کی ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی۔