(24نیوز) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی جانب سے ہیومن مِلک بینک بنانےکا منصوبہ روک دیا گیا۔
ترجمان سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے مطابق اس حوالے سے دارالعلوم کراچی اور اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی حاصل کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ادارےکا بنیاری مقصد بچوں کی صحت اور فلاح و بہبود ہے، قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے 34 ہفتے یا کم مدت کے ہوتے ہیں، ان کا وزن کم ہوتا ہے،ان بچوں کی ماؤں میں سے اکثر ماؤں کا دودھ اتنا نہیں ہوتا کہ بچوں کی غذائیت کوپورا کرسکے،ان بچوں کو ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی اور دودھ دینے سے انفیکشنز کا سامنا رہتا ہے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہیومن ملک بینک کا قیام عمل میں لایا گیا۔
ترجمان کے مطابق یہ سروس مفت فراہم کی جاتی ہے تاکہ خرید و فروخت کا کوئی تصور نہ ہو اور مسلم بچوں کو صرف مسلم ماؤں کا دودھ دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دے گا