سموگ تدارک مہم؛ 6 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بھاری جرمانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) سموگ تدارک مہم کے دوران 6 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے۔
سی ٹی او لاہور نے ہائیکورٹ کے احکامات پردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا، سی ٹی او کے حکم پر ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف دھواں دھار کارروائیاں جاری ہیں، سموگ تدارک مہم میں اب تک 33 ہزار گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے، خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار 701 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار مستعفی
رواں سال دھواں چھوڑنے پر 8 ہزار 427 گاڑیوں کے چالان ٹکٹ کئے گئے، ریت،مٹی و دیگر گرد آلود 6 ہزار 344 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ دئیے گئے، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ، انتہائی خستہ حال 14 ہزار 255 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔
سی ٹی او لاہور عمارا اطہر کا کہنا ہے کہ جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے پر 183 گاڑیوں کو بند کروایا گیا، خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر6 کروڑ 60 لاکھ سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، سکول و کالجز، بس اڈوں ،اداروں میں 500 سے زائد ٹریفک آگاہی لیکچرز بھی دئیے گئے، سموگ تدارک کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی گئی ہے۔