مرغی کا گوشت 17 روپے کلو سستا 

Jun 22, 2024 | 10:01:AM
مرغی کا گوشت 17 روپے کلو سستا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پشاور  اور لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی،مرغی کا گوشت 17 روپے کلوسستا ہو گیا۔

لاہورمیں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 438 روپے مقرر کر دی گئی، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 291 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 302 روپے کلو مقرر کر دیا گیا،فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے، دوسری جانب پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بیس روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 365سے کم ہو کر 345روپے ہو گئی ہے۔