وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں چینی ورکرز کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آرمی چیف سمیت وفاقی وزراء شریک ہیں،چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت تمام آئی جیز بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
سعودی عرب اور چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگز سے بھی ایپکس کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔