پرویز الہٰی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کے خلاف درخواست پر 27 جون کو سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے چودھری سالک حسین کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔