آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں اسد قیصر کی ضمانت منظور

Jun 22, 2024 | 11:36:AM
آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں اسد قیصر کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد کی عدالت نے آزادی مارچ کےچارمقدمات میں اسدقیصر کی ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سیشن جج اعظم خان نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی،پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا،وکیل عائشہ خالد نےبتایا کہ اسدقیصر پی ٹی آئی رہنما اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی ہیں،درخواست گزار کو پتہ نہیں تھا کہ وہ ان مقدمات میں نامزد ہے،ان مقدمات میں دیگر نامزدملزمان بری ہوچکے ہیں۔

 وکیل نے دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے بھی عدالت میں پیش کئے،جج نے پراسیکیوٹر سے استفسارکیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس کیس میں ساری دفعات قابل ضمانت ہیں اس لیے وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے، اس پرعدالت نے آزدی مارچ کے چارمقدمات میں اُن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے کہ اسد قیصر کے خلاف دو مقدمات تھانہ گولڑہ اور ایک ایک مقدمہ تھانہ کوہسار اور انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔