لاہور: اغوا برائے تاوان کا واقعہ، بازیابی کیلئے4کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی

Jun 22, 2024 | 12:32:PM
لاہور: اغوا برائے تاوان کا واقعہ، بازیابی کیلئے4کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) لاہور میں اغوا برائے تاوان کا بڑا واقعہ پیش آیا، شہری کو اغوا کرکے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد کا تاوان بھی وصول کیا گیا۔

لاہور کے علاقے نصیر آباد سے مغوی شہری کی بازیابی کیلئے4کروڑ سے زائد کا تاوان وصول کیا گیا، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ شہری عدنان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر متن کے مطابق 11 جون کو ملزم احساس غنی نے 7 ساتھیوں کے ہمراہ عدنان کو اغوا کیا، ملزمان شہری کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایک وکیل کے چیمبر میں لے گئے، ملزمان نے شہری کو باندھ کر تشدد کیا، بینک اکاؤنٹ سے 1 کروڑ 20 لاکھ رقم نکلوائی۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار خبردار! بجلی چور ہو جائیں تیار، آئی جی نے اہم حکم جاری کر دیا

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شہری کے اکاؤنٹ سے 3 کروڑ 76 لاکھ کے ڈالرز بھی اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کئے، ملزمان نے تشدد کرنے کے بعد دھمکیوں سے سٹام پیپر، سادہ کاغذ، بینک چیک پر دستخط اور انگوٹھے لگوائے، ملزمان نے تاوان وصول کرنے کے بعد شہری کو چھوڑ دیا اور خاموش رہنے کا کہا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری 16 جون کو پولیس کے پاس آیا جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا، متاثرہ شہری آن لائن فورکس ٹریڈنگ کا کام کرتا ہے، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جلد حقائق سامنے لائیں گے، ملزمان کو جلد ہی کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔